۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حملہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی تحریک حزب اللہ نے اپنا پہلا دھماکہ خیز ڈرون استعمال کرتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی تحریک حزب اللہ نے اپنا پہلا دھماکہ خیز ڈرون استعمال کرتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

لبنان کی سرحد پر مزاحمتی تحریک اور صہیونی فوج کے درمیان 7 اکتوبر سے جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آج حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اپنی پہلی تقریر کرنے والے ہیں، حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو اس کی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے اسرائیلی فوج کے 19 اہداف پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے دو دھماکہ خیز ڈرونز سے قابض شباع فارمز میں واقع صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے بھی کہا کہ اس نے اسرائیلی شہر کریات شمونا اور آس پاس کے علاقوں پر 12 میزائل داغے ہیں، قسام بریگیڈز کے حملے کے بعد کریات شمونہ میں ایک شاپنگ سینٹر کے آس پاس کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کو آگ کے شعلوں میں جلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .